فیصل آباد،مسلح ڈاکوئوں نے مسافر بس لوٹ لی ،مزاحمت پر 3 مسافر زخمی

پیر 18 اگست 2025 23:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) فیصل آباد میں مسلح ڈاکوئوں نے مسافر بس لوٹ لی ،مزاحمت پر 3 مسافر زخمی کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ترکھانی کے علاقہ سلونی جھال پر ناکہ لگا کر 8 مسلح ڈاکوئو ں نے اسلحہ کے زور پر مسافر بس لوٹ لی ۔دوران واردات مزاحمت پر 3 مسافروں کو زخمی کردیا گیا، پولیس نے ایک مسافر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا تھانہ ترکھانی کے علاقہ سلونی جھال پر ناکہ لگاکر 8 مسلح ڈاکووں نے بس کو روک کر بس میں موجود مسافروں سے مبینہ طور پر 18 لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات اور 2 لاکھ نقدی لوٹ لی۔ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قاسم،رمضان اور طارق نامی مسافروں کو پسٹل کے بٹ مار کر شدید زخمی کردیا گیا، تھانہ ترکھانی پولیس نے صابر نامی مسافر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔