فیصل آباد پولیس کی کارروائی،دہشگردی اور قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم 7 سال بعد گرفتار

منگل 19 اگست 2025 01:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) فیصل آباد پولیس نے دہشگردی اور قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم 7 سال بعد گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ پولیس نے کارروائی کرکے دہشگردی اور قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم شفیق کو 7 سال بعد گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ ستیانہ انسپکٹر آفتاب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔ اشتہاری ملزم شفیق عرف پھیکی دفعہ 302 اور دہشت گردی سمیت سنگین مقدمات میں ملوث تھا۔اشتہاری ملزم 7 سال سے روپوش تھا اور علاقے میں دہشت کی علامت بنا ہوا تھا۔پولیس نے درج مقدمہ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی۔