Live Updates

تھرپارکر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 3 واقعات میں 23 مویشی ہلاک

منگل 19 اگست 2025 16:18

ننگرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)صحرائے تھر میں ننگرپارکر کے قریب بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 3 واقعات میں 23 مویشی ہلاک ہو گئے۔تحصیل ننگرپارکر کے نواحی علاقوں میں رات اور صبح سویرے گرج وچمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 3 واقعات پیش آئے۔

(جاری ہے)

گائوں مٹھڑیو ہالیپوتا، روجھ اور ڈانبھاریو میں گھروں کے قریب جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 21 گائے اور 2 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ گزشتہ روز بھی مٹھی کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 17مویشی ہلاک ہوگئے تھے اور 3 روز قبل اسلام کوٹ کے قریب بھی 47 بکریاں ہلاک ہو گئی تھیں۔ محکمہ صحت نے شہریوں کو گرج چمک کے دوران کھلے میدانوں میں جانے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :