علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 25اگست مقرر

منگل 19 اگست 2025 16:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2025ء کے میٹرک، ایف اے، بی۔ایڈ اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 25اگست اور بی ایس(متبادل ایم ای)، ایسو سی ایٹ ڈگری (بی ای)اور ڈپلومہ پروگرامز میں داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ یکم ستمبر 2025مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ جاری طلبہ اگلے سمسٹر کے لیے بذریعہ سی ایم ایس انرولمنٹ 25اگست تک کروا سکتے ہیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک نے کہا کہ طلبا و طالبات کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد اپنا داخلہ جمع کروائیں تاکہ ایڈمشن کنفرم ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :