سینیٹ اجلاس، پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 منظور

منگل 19 اگست 2025 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 منظور کرلیا۔منگل کو ایوان بالا میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے تحریک پیش کی کہ پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کے لئے احکام وضع کرنے کا بل قومی اسمبلی سے منظور کردہ صورت میں زیر غور لانے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

اجازت ملنے پر چیئرمین نے ایوان سے بل کی شق وار منظوری لی۔بعدازاں طلال چوہدری نے بل منظوری کے لئے پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔\932