پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار

منگل 19 اگست 2025 17:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء) پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں ویسٹ سیگریگیشن کے لیے کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار دے دی ۔

(جاری ہے)

ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز میں ویسٹ مینجمنٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے،گرین کوڑا دان بائیوڈیگریڈیبل ،آرگینک ویسٹ کے لیے مختص کئے گئے،بلیو بن، ری سائیکلیبل ویسٹ کاغذ، پلاسٹک، دھات، شیشہ کیلئے مخصوص کئے گئے،بلیک یا گرے بن، نان ری سائیکلیبل ویسٹ کے لئے استعمال ہوں گے۔

طلباء ،اساتذہ اور وزیٹرز کو فضلہ ٹھکانے لگانے کے لئے رنگوں سے رہنمائی دینے کی ہدایت کی گئی،ای پی اے پنجاب کی ٹیمیں اداروں میں ویسٹ سیگریگیشن کی مانیٹرنگ کریں گی،ویسٹ سیگریگیشن پر عملدرآمد پر اداروں کو سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔سرٹیفکیٹ ماحولیاتی پائیداری میں ادارے کی شراکت کا اعتراف ہوگا۔

متعلقہ عنوان :