اپر پلیٹ کے کونسلر حقیقی معنوں میں عوامی نمائندہ ہیں،محمد سلیم کھوکھر

منگل 19 اگست 2025 17:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)اپر پلیٹ کے کونسلر حقیقی معنوں میں عوامی نمائندہ ہیں،اپر پلیٹ کے عوام کو واک وے سے منسلک راستہ بند ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا تھا جسے کونسلر ذوالفقار بیگ نے سیڑھیاں تعمیر کر کے اہل محلہ اپر پلیٹ کو راستہ ہموار کر کے دیا جس پر اپر پلیٹ کے عوام ان کے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار محمد سلیم کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اپر پلیٹ کے عوام واک وے کی بندش پر شدید پریشانی میں مبتلاء تھے تاہم کونسلر ذوالفقار بیگ نے دلچسپی لیتے ہوئے اپر پلیٹ کے محلہ کے ایسے عوام جو واک وے کا راستہ استعمال کرتے تھے کو سیڑھیاں تعمیر کروا کردیں جس سے اپر پلیٹ کے شہریوں کا بڑا مسئلہ حل ہوگیا ہے ہم کونسلر ذوالفقار بیگ کا شکریہ ادا کرتے ہیں بلدیاتی انتخابات کے بعد تعمیر وترقی کا نیا دور شروع ہوا ہے۔