Live Updates

بارش سے کپاس کی فصل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،ڈپٹی ڈائریکٹر

منگل 19 اگست 2025 17:08

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رحیم یار خان نے لیاقت پور کا دورہ کیا ڈاکٹر سلیم مسعود نے مختلف علاقوں میں کپاس کی فصل کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کاشتکاروں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کپاس کی فصل اس وقت نہایت اہم مرحلے سے گزر رہی ہے اس مرحلے پر بہتر نگہداشت سے اچھی پیداوار لی جا سکتی ہے بارشوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بارش کے کپاس کی فصل پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں کاشتکاروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بارشوں سے پہلے کپاس کی چنائی مکمل کر لیں تاکہ کپاس کی کوالٹی متاثر نہ ہو اگست کے مہینے میں فصل کو کھاد کی کمی نہ انے دیں اور اپ پاشی فصل کی ضرورت اور بارشوں کو مدنظر رکھ کر کریں گلابی سنڈی خطرناک کیڑا ہے مدھانی نما پھول نظرانے یا سنڈی کے حملہ کی صورت میں محکمہ زراعت کے فیلڈ عملہ سے مشاورت کے بعد سپرے کریں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے وزٹ کے دوران چکA/69 میں ڈیرہ محمد راشد وڑائچ پر کارنر میٹنگ بھی کی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے ز مینداروں کو کارنر میٹنگ میں گورنمنٹ اف پنجاب کی طرف سے جاری سکیموں کے حوالے سے معلومات دی اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری حسیب اکبر بھی ڈپٹی ڈائریکٹر کے ہمراہ تھے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات