پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت اور ایم پی اے صادق سنجرانی کے درمیان ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

منگل 19 اگست 2025 17:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) رکن بلوچستان اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت اور رکن صوبائی اسمبلی صادق سنجرانی کے درمیان ملاقات ہوئی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی سیاسی و ترقیاتی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے صوبے کے استحکام اور عوامی فلاح کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔