سب ڈویژن لال قلعہ میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس

منگل 19 اگست 2025 17:41

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) سب ڈویژن لال قلعہ میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) گوہر علی، اسسٹنٹ کمشنر لال قلعہ باقر علی اور ایم پی اے ملک لیاقت علی خان نے شرکت کی۔تمام محکموں نے فورم کو لال قلعہ کی مختلف ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور مقدار کی اہمیت پر زور دیا گیا، ناقص میٹریل استعمال کرنے والے محکموں اور ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جانا ہے۔ پی سی۔1 کے مطابق معیاری مواد کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے تعمیر کے بعد فزیکل تصدیق کرائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :