میونسپل کارپوریشن ملتان کا مختلف علاقوں میں آپریشن ،پختہ تجاوزات مسمار کر دیں

منگل 19 اگست 2025 17:49

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) میونسپل کارپوریشن ملتان نے پیرافورس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اے سی سٹی ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اقبال خان ، سینئر سپرنٹنڈنٹ میونسپل کارپوریشن مظہر نواز خان کی سربراہی میں عملے نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری سامان ضبط کرلیا ،اندرون حسین آگاہی میں بھی ترپالیں اور شیڈ گراد یئے ،چوک ڈیرہ اڈاحسن پروانہ اور ٹیپو سلطان کالونی کی سٹرکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات مسمار کردی گئیں ۔

ترجمان نے کہا کہ اس ضمن میں مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :