Live Updates

عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی ہی.علیمہ خان

منگل 19 اگست 2025 18:41

عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی ہی.علیمہ خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء)سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ میں 9 مئی کیسز کی سماعت آج تک ملتوی کردی گئی سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ ہائیکورٹ میں ہمارے کیسز مقرر ہوں.

(جاری ہے)

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے حقیقی آزادی تک تحریک کا کہا ہے، ضمنی انتخابات کیلئے سابق وزیراعظم نے واضح کہا کہ اس میں حصہ نہیں لینا دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی مقدمے کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی، اس موقع پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اور ملزمان کے وکلائ عدالت میں پیش ہوئے تھی.

عدالت نے 4 ملزمان کو 4، 4 ماہ قید کی سزا سنادی، ملزمان نے عدالت میں اپنے اقبالی بیانات بھی جمع کروادیے اقبالی بیان میں ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ لیڈرشپ کے اکسانے پر وہ پرتشدد احتجاج میں شریک ہوئے اقبالی بیان میں ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ وہ غریب مزدور ہیں، سزائوں میں نظرثانی کی جائے واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ انجرا ضلع اٹک میں جلائو گھیرائوکا مقدمہ درج تھا.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات