Live Updates

تمام شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھا جائے ، وزیر ہائوسنگ پنجاب

منگل 19 اگست 2025 18:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) لاہورشہر کےمختلف مقامات پر رم جھم کے بعد واسا لاہور مکمل طور پر متحرک ہوگیا۔ بارش کے پیش نظر شہر میں نکاسی آب کے موثر انتظامات یقینی بنانے کے لیے واسا عملہ اور مشینری کو فیلڈ میں روانہ کردیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں صوبائی وزیر ہائو سنگ بلال یاسین، وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا غفران احمد کی جانب سے فوری اقدامات کے احکامات جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

وزیر ہائوسنگ بلال یاسین نے ہدایت کی کہ تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو ہر صورت کلیئر رکھا جائے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈی جی واسا طیب فرید نے تمام فیلڈ سٹاف اور مشینری کو ہر وقت تیار رکھنے کی ہدایت دی جبکہ ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام ڈسپوزل سٹیشنز پر جنریٹرز کو سٹینڈ بائی رکھنے کے احکامات دیے۔اسی طرح وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے تاکید کی کہ تمام ڈسپوزل سٹیشنز کے پمپس کو آپریشنل رکھا جائے اور سکرینوں کو باقاعدگی سے صاف کیا جائے تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات