عارف والا ، آزادی پاکستان و معرکہ حق کے سلسلہ میں شوٹنگ والی بال میچ میں آزاد کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

منگل 19 اگست 2025 18:42

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) آزادی پاکستان و معرکہ حق کے سلسلہ میں شوٹنگ والی بال میچ میں آزاد کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔

(جاری ہے)

الہلال فٹبال گراؤنڈ عارفوالا میں آرگنائزرسید شبیر حسین شاہ کی زیرنگرانی شوٹنگ والی بال میچ آزاد کلب بوریوالہ بمقابلہ العثمان کلب لاہور کے درمیان کھیلا گیا جس میں آزاد کلب بوریوالہ نے دو ایک سے میچ جیت کرٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔آخر میں مہمان نے ونر ٹیم کو پچاس ہزار روپے کیش اور گولڈ ٹرافی جبکہ رنر ٹیم کو پچاس ہزار روپے کیش اور سلور ٹرافی سے نوازاشائقین کثیر تعدادمیں میچ سے لطف اندوز ہوئے اور کھلاڑیوں کو خوب داد سے نوازا۔\378