ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو انعامات سے نوازا گیا

منگل 19 اگست 2025 19:12

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی طرف سے بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران اور اہلکاران کو انعامات سے نوازا دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں ایس پی شمس الدین، ڈی ایس پی سٹی مصطفی کمال اور ڈی ایس پی صدر حماد نبی کو شاندار کارکردگی پر تعریفی لیٹرز دیے گئےجبکہ مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز اور ان کی ٹیموں کو سی سی سی-III تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او طارق ولایت نے کہا کہ محنتی اور فرض شناس افسران و اہلکار محکمہ پولیس کا فخر ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کا مقصد دوسروں کو بھی بہتر کارکردگی پر آمادہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :