تھانہ سٹی کے علاقہ میں پولیس اور اغواہ کاروں مبینہ پولیس مقابلہ، دو اغواہ کار زخمی حالت میں گرفتار

منگل 19 اگست 2025 19:12

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) تھانہ سٹی کے علاقہ میں پولیس اور اغواہ کاروں کے دورمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں دو اغواہ کار زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پولیس ایس ایچ اوتھانہ سٹی کلیم اللہ ہرل نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی دو مغوی بازیاب کرا لئے ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی چنیوٹ کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے دو افراد رضوان اور ظفر کو اغواہ کر لیا ملزمان کاروں پر آئے ملزمان کاروں پر آئے،ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا،تاوان میں سونا بھی لے کر فرار ہو گئے تھانہ سٹی پولیس ایس ایچ اوکلیم اللہ ہرل نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے فیصل آباد روڈ بائی پاس پر ناکہ بندی کی،دو مشکوک گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی ملزمان نے گاڑیاں روکنے کی بجائے فیصل آباد کی طرف گاڑیاں بھگا لیں جن کا پیچھا کیا گیا ملزمان نے تھوڑا آگے جا کر گاڑیاں روک کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی اور فصلوں میں داخل ہو گئے پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی،فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کیا گیا سرچ آپریشن کے دوران دو ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں ملے جن کو حراست میں لے لیا گیا ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا،گاڑیاں قبضہ پولیس میں لے لی گئیں دونوں مغویوں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے، حسب ضابطہ کاروائی جاری ہے۔

\378