ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی پی اومظفرگڑھ

منگل 19 اگست 2025 19:16

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اکبر محمود کے ہمراہ پولیس لائنز کادورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس ملازمین کی رہائشیں، واش رومز، صفائی ستھرائی کی صورت حال چیک کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے پولیس لائنز کے دفاتر، بیرکس، ٹریفک آفس بھی چیک کیا اور ملازمین سے ملاقاتیں کیں، ڈسپلن کی پابندی نہ کرنے پر محرر ٹریفک اور نائب محرر کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر کلوز کردیا جبکہ دیگر کو شوکاز نوٹسز جاری کیئے۔

اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران یہ ثابت کریں کہ وہ ایک ڈسپلن فورس کے فرد ہیں، ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی او نے صفائی کی صورت حال خاص طور واش رومز کی صفائی بارے ہدایات جاری کیں۔\378

متعلقہ عنوان :