جڑانوالہ موٹر وے انٹر چینج کے قریب مسافر بس الٹ گئی، حادثہ میں 15 سالہ لڑکا جاں بحق ، 25 افراد زخمی ہو گئے

منگل 19 اگست 2025 21:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) جڑانوالہ موٹر وے انٹر چینج کے قریب مسافر بس الٹ گئی، حادثہ میں 15 سالہ لڑکا جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ جڑانوالہ سید والا روڈ پر جڑانوالہ موٹر وے انٹر چینج کے قریب مسافر بس الٹ گئی، حادثہ میں 15 سالہ لڑکا حیدر ولد عمران جاں بحق ہوگیا جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے ۔

زخمیوں میں علی حسن ولد شہباز، ، یاسر ولد رفیق، دانیال ولد سہیل عباس، فیضان ولد رفاقت، کرم ولد بابر، رستم ولد اکرم، حسین ولد مقصود، فیاض ولد اختر، علی زین ولد جمیل،ثقلین ولد محمد امین، ارتضیٰ حسن ولد علی رضا، سمر عباس ولد نصیر احمد، احسن ولد ممتاز دین، محسن عباس ولد ممتاز دین، سلمان ولد یوسف، ارسلان ولد محمد سلیم، محسن ولد تاج علی، عمران ولد افضل، غلام عباس ولد فیضہ حسین، وقاص علی ولد اکم علی، قربان ولد عالم خان، اسد ولد فدا حسین، علی حیدر ولد امجد علی، حسن رضا ولد امداد حسین اور غلام عباس ولد خادم حسین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی، 20 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر جڑانوالہ منتقل کیا گیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ بس اوکاڑہ سے جڑانوالہ آ رہی تھی، مبینہ طور پر ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔