بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کے زیر اہتمام اہم اجلاس ،صوبے کی تمام جیلوں میں ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور ایڈز کی اسکریننگ کے اقدامات پر غور کیا گیا

منگل 19 اگست 2025 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کی تمام جیلوں میں ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور ایڈز کی اسکریننگ کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر شیرافگن رئیسانی، ڈاکٹر سرین نوشیروانی، ڈاکٹر امیر علی بگٹی، ڈاکٹر ایمل خان، ڈاکٹر محمد شاہد ترین اور ڈاکٹر داؤد اچکزئی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکا نے قیدیوں کی صحت کے تحفظ اور متعدی امراض کے تدارک کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ یہ اقدام نہ صرف قیدیوں میں مہلک بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج کو ممکن بنائے گا بلکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے، جیل کے ماحول کو صحت مند بنانے اور قیدیوں و عملے کی صحت کو محفوظ رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ اس طرح یہ پروگرام مجموعی طور پر عوامی صحت کے فروغ اور صوبے میں بیماریوں پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کریگا۔