محنت کش کمسن بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی ، برہنہ ویڈیوفلم ،مقدمہ درج ، دونوں ملزم گرفتار

منگل 19 اگست 2025 20:55

ْ ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)نواحی چک107بارہ ایل میں کمسن علی شان سے زبردستی جنسی اجتماعی زیادتی اور ویڈیوفلم بنانے کا معاملہ، مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کوگرفتارلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسی چک کے علی شان کے گھر موٹرسائیکل پر سلمان اور طارق آئے اور اسے اپنے کھیت میں سپرے کرانے کے بہانے ہمراہ لے گئے ۔ جوار فصل کے کھیت میں علی شان کو پستول دکھا کرگھسیٹ کر لے گئے اور دونوں نے باری باری بدفعلی حرام کاری کی اور برہنہ ویڈیو فلم بناتے رہے ۔ ویڈیو فلم وائرل کی دھمکی دے کر باربار بدفعلی کانشانہ بنایا۔پولیس کسووال نے علی شاہ کی مدعیت میں مقدمہ 292، 375اے ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور دونوں ملزموں کو گرفتارکرلیا۔

متعلقہ عنوان :