گلگت میں سیوریج پر اجیکٹ اور ٹریفک مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا فیصلہ

منگل 19 اگست 2025 21:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد کی زیر صدارت اجلاس میں شہر میں جاری سیوریج پر اجیکٹ اور ٹریفک مسائل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں این ایل سی، بی اینڈ آر اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گلگت نے سیوریج نظام کی فوری مرمت اور سڑکوں کی بحالی کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولیات اولین ترجیح ہیں۔ این ایل سی کے نمائندے نے بتایا کہ ذوالفقار آباد سے کے آئی یو پل تک سڑک 18 دن میں مکمل کی جائے گی جبکہ گلگت شہر کا سیوریج پر اجیکٹ دسمبر تک پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :