افغانستان کیساتھ پاک افغان مارکیٹ شروع ہونی چاہئیں جس ریونیو میں اضافہ اور سمگلنگ کا خاتمہ ہو گا،فیصل کنڈی

بدھ 8 اکتوبر 2025 19:50

افغانستان کیساتھ پاک افغان مارکیٹ شروع ہونی چاہئیں جس ریونیو میں اضافہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹریڈاینڈڈویلپمنٹ میں 31 ویں سپیشلائزڈپروگرام کے زیرتربیت ٹریڈ اینڈ کامرس گروپ کے آفیسرز نے گورنر ہاؤس پشاور کا مطالعاتی دورہ کیااور گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔گورنرنے شرکاء کو گورنرہاؤس آمد پر خوش آمدیدکہا۔شرکاء نے گورنر سے قدرتی وسائل، معدنیات، آئل و گیس، سیاحت، سرحدی آمدورفت و تجارت کے فروغ سے متعلق سولات و جوابات حاصل کئے۔

آفیسرزسے اپنے خطاب میں گورنرنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں کاروبار و سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے امن بنیادی جزو ہے۔گورنرنے کہاکہ ماحول کو سازگار بنانے کیساتھ صوبہ کیساتھ ملحقہ سرحدوں کو تجارت کیلئے موثر بنانے کی ضرورت ہے،صوبہ کے 7 پاسز اگر کھل جائیں تو عالمی تجارت میں انقلاب آ جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے ذریعے وسط ایشیاء ممالک تک تجارتی سرگرمیوں کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ہماری پوری کوششیں ہے کاروبار و تجارت کو فروغ دینے کیلئے کارپوریٹ سیکٹر، انڈسٹریلسٹ کو تمام سہولیات فراہم کریں۔گورنرنے کہاکہ بدقسمتی سے زراعت سمیت تمام شعبوں پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔چیلنجز زیادہ ہیں،ہم پرامید ہیں کہ مشکلات پر قابو پا لیں گے،فیصل کریم کنڈی نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ گورنر ہاؤس اس وقت تمام شعبوں میں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے،افغانستان کیساتھ پاک افغان مارکیٹ شروع ہونی چاہئیں اس سے ریونیو میں اضافہ اور اسمگلنگ کا بھی خاتمہ ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ طورخم سرحد ایک اہم تجارتی راہداری ہے لیکن یہاں کاروباری شخصیات کو بیشتر مسائل کا سامنا ہے۔