
سیلاب قدرتی آفت ہے جس سے نجات کیلئے رجوع الی اللہ کی سخت ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمن
متاثرہ علاقوں کوآفت زدہ قرار دیکر ایمرجنسی بنیادوں پرریلیف پہنچایا جائے ، متاثرہ خاندانوں کیلئے ہمارے کارکن چوبیس گھنٹے خدمات انجام دے رہے ہیں، الخیرٹرسٹ انکی مددوبحالی کیلئے اول روزسے کوشاں ہے جس میں کسرنہیں چھوڑی جائیگی، سربراہ جے یو آئی
بدھ 20 اگست 2025 06:10
(جاری ہے)
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پانچ دن گزرنے کے باوجود تاحال درجنوں افراد لاپتہ ہیں جن کوا بھی تک نکالا نہیں جاسکا چاہیے تو یہ تھاکہ حکومت اس حوالے سے سنجیدہ اورجنگی بنیادوں پر اقدامات کرتی مگراب تک متعدد خاندان لاپتہ ہیں جس سے متاثرہ خاندان غم وسوگ کی حالت سے دوچارہیں۔
انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام کے کارکن اول دن سے متاثرین سیلاب کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں اوراپنی مددآپ کلے تحت متاثرہ خاندانوں کی مددوبحالی کیلئے شب وروز ایک کئے ہوئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ سیلاب متاثرین کے دکھ دردوغم میں ہم سب برابرکے شریک ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ خیبرپختونخوا سمیت گلگت بلتستان اورکشمیرمیں مزیدطوفانی بارشوں کیسبب سیلاب کاخطرہ موجودہوسکتاہے حکومت پیشگی اقدامات کرے تاکہ مزید تباہی سے بچاجاسکے انہوں نیکہاکہ اس وقت توبہ واستغفار اوررجوع الی اللہ کی اشدضرورت ہے تاکہ اللہ پاک پاکستانی قوم پررحم فرمائے انہوں نے کہاکہ وقت کاتقاضاہے کہ سیاسی اختلافات ومفادات سے ھٹ کراہنے پریشان اورمشکل زدہ بھائیوں کی دل کھول کرمدد کی جائے انہوں نیمخیر حضرات سے بھی پرزوراپیل کی کہ وہ اس مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے آگے آئیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.