علی مسجد پولیس کی کارروائی ،آئس سمگل کرنے والا ملزم گرفتار

بدھ 20 اگست 2025 11:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) علی مسجد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے 5 کلوگرام ائس برآمد کر لی ۔تر جمان خیبر پولیس کے مطابق ایس ایچ او علی مسجد یار جان کی نگرانی میں ایڈیشنل ایس ایچ او صالح محمد نے الاچہ روڈ پر خصوصی ناکہ بندی کے دوران خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ موٹر کار کو روک کر تلاشی لی ، جس کے خفیہ خانوں سے 5 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی۔

منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزم ممترین کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم پولیس کو دہشت گردی سمیت منشیات کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم گرفتاری کے ڈر سے عرصہ دراز سے روپوش تھا،ملزم منظم منشیات سمگلر گینگ کا کارندہ ہے، جس کے خلاف تھانہ علی مسجد میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہی کے راستے پر ڈالنے والے منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی، ضلع خیبر کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔