رحیم یارخان ،فوڈ اتھارٹی نے 360 کلوگرام مضر صحت گوشت تلف کر دیا، ڈی جی

بدھ 20 اگست 2025 12:02

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی رحیم یارخان کی بڑی کارروائی، 360 کلو مضر صحت گوشت تلف،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایات پر رحیم یارخان میں ناقص، بدبودار، غیر قانونی طور پر ذبح شدہ اور انسانی صحت کے لیے مضر گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے بدبودار، غیر قانونی طور پر ذبح شدہ اور ناقص گوشت کی بڑی مقدار برآمد کی۔

(جاری ہے)

ویٹرنری ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق "گوشت بغیر ذبح خانہ کی سٹیمپ, مضر صحت اور انسانی استعمال کے لیے قطعاً غیر موزوں قرار دیا گیا۔کارروائی کے دوران 360 کلو ناقص اور مضر صحت گوشت موقع پر ہی تلف کر دیا گیا، جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے مختلف میٹ شاپس کی چیکنگ بھی کی اور غیر معیاری و غیر قانونی گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ذبیحہ اور ناقص و مضر صحت گوشت کئی موذی و جان لیوا بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ عوام تک محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :