لاہور بورڈ کا نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 45 فیصد رہا

بدھ 20 اگست 2025 12:16

لاہور بورڈ  کا  نہم  جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان،کامیابی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، جس میں کامیابی کا تناسب 45 فیصد رہا ۔

(جاری ہے)

ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے نہم جماعت کے سلانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا۔امتحان میں 3 لاکھ 8ہزار امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے ایک لاکھ 38 ہزار امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔سائنس گروپ میں گرلز56.68 فیصد اور بوائز 30.48 فیصد پاس ہوئے جبکہ آرٹس گروپ میں گرلز 46.75 فیصد اور بوائز 21.50فیصد پاس ہوئے۔نہم کے نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :