نیمار جونیئر کیریئر کی بدترین شکست پر آبدیدہ ہوگئے

سیری اے میں نیمار جونیئر کی ٹیم سانتوس کو ہوم گراونڈ پر حریف کلب واسو ڈی گاما نے 6 کے مقابلے میں 0 گل سے شکست دی

بدھ 20 اگست 2025 12:23

نیمار جونیئر کیریئر کی بدترین شکست پر آبدیدہ ہوگئے
برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر کیریئر کی بدترین شکست کے بعد آبدیدہ ہوگئے۔سیری اے میں نیمار جونیئر کی ٹیم سانتوس کو ہوم گراونڈ پر حریف کلب واسو ڈی گاما نے 6 کے مقابلے میں 0 گل سے شکست دی۔میچ کے بعد نیمار روتے ہوئے میدان سے باہر گئے اس دوران ان کے چہرے پر شکست کی مایوسی کے آثار نمایاں تھے۔

(جاری ہے)

اس بدترین شکست پر سانتوس کے کوچ زاویئر کو ہٹا دیا گیا ہے۔نیمار کی ٹیم اب تک 19 میچز میں صرف21 پوائنٹس کے ساتھ مسلسل تنزلی کی جانب جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شائقین کا انہیں برا بھلا کہنے اور احتجاج کرنے کا پورا حق ہے، وہ بھی اپنی کارکردگی پر شرمندہ ہیں۔دوسری جانب انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل نے نئے سیزن کا شاندار آغاز کیا اور مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک گول سے ہرا دیا۔ میچ کا فیصلہ کن گول 13ویں منٹ میں ریکارڈو کلیفیوری نے اسکور کیا۔

متعلقہ عنوان :