ٹاپ اینڈ ٹی 20 : پاکستان شاہینزکو شکاگو کنگزمین کے ہاتھوں شکست

پاکستان شاہینزکی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر137 رنز بناسکی

بدھ 20 اگست 2025 12:23

ٹاپ اینڈ ٹی 20 : پاکستان شاہینزکو شکاگو کنگزمین کے ہاتھوں شکست
ڈارون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء) ٹاپ اینڈ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے 17ویں میچ میں شکاگو کنگزمین نے پاکستان شاہینز کو 69 رنز سے شکست دے دی۔ڈارون میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر شکاگو کنگزمین کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، شکاگو کنگزمین نے ملند کمار (74) اور تاجندر سنگھ (58) کی نصف سنچریز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

پاکستان شاہینز کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 2 جبکہ سعد مسعود اور شاہد عزیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان شاہینز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بناسکی، یاسر خان 38 جبکہ کپتان عرفان خان اور شاہد عزیز 24،24 رنز بناکر نمایاں رہے۔شکاگو کنگزمین کی جانب سے سکاٹ کگلجین نے 3، احسان عادل نے 2 جبکہ غلام مدثر، حسان خان اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان شاہینز کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔