باڈی بلڈنگ فیڈریشن میں اقرباء پروری کی نئی مثال قائم ، ایک ہی گھرانے کے 3 افراد آفیشلز بن گٸے

ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ آج سے تھائی لینڈ میں شروع ہونی ہے

منگل 19 اگست 2025 14:14

باڈی بلڈنگ فیڈریشن میں اقرباء پروری کی نئی مثال قائم ، ایک ہی گھرانے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 اگست 2025ء ) پاکستان میں باڈی بلڈنگ میں اقرباء پروری کی نئی مثال قائم ہوگئی۔ ایشین چیمپئن شپ کو جوائے راٸیڈ فیملی ٹور بنا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی پاکستان ٹیم کے ساتھ ایک ہی گھرانے کے تین افراد آفیشلز بن گٸے۔ 
فیڈریشن سیکرٹری سہیل انور کوچ، اہلیہ ماریا سہیل ریفری اور بیٹی مریم سہیل ٹرینی جج بن گٸیں۔

(جاری ہے)

 
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے شمولیت کیلٸے این او سی جاری کیا۔ 
ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ آج سے تھائی لینڈ میں شروع ہونی ہے۔ پاکستان کے نو باڈی بلڈرز ایونٹ میں حصہ لیں گے۔ 
یاد رہے کہ پی ایس بی کے متنازعہ انتخابات کے بعد سہیل انور فیڈریشن کے سیکرٹری بنے تھے۔