امریکی ایلچی کی موجودگی میں پیرس میں اسرائیلی،شامی عہدیداروں کی ملاقات

بدھ 20 اگست 2025 14:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)دو باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے قریبی سمجھے جانے والے اسرائیلی سٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈیرمر شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور شام کے لیے امریکی ایلچی ٹام براک کے ساتھ پیرس میں ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

امریکی ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی شامی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور سرحدی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے یہ ملاقات گزشتہ ہفتے ہونے والی تھی لیکن آخری لمحے میں ملتوی کر دی گئی تھی۔ لگ بھگ 25 سال کے تقریبا مکمل سفارتی تعطل کے بعد یہ دوسرا موقع ہوگا جب رون ڈیرمر اور اسعد الشیبانی ایک ماہ میں امریکی سرپرستی میں ملاقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :