ٹرمپ کا نام لیے بغیر اوباما کا غزہ معاہدے کا خیرمقدم

جمعہ 10 اکتوبر 2025 16:15

ٹرمپ کا نام لیے بغیر اوباما کا غزہ معاہدے کا خیرمقدم
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) سابق امریکی صدر براک اوباما نے ٹرمپ کا نام لیے بغیر غزہ معاہدے کی تعریف کی۔براک اوباما نے اس معاہدے کا خیرمقدم کیا جو غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی اور وہاں کے تنازع کو روک دے گا اور کہا کہ اب پائیدار امن کے قیام پر کام شروع ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اوباما نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تذکرہ نہیں کیا لیکن کہا کہ سب کو گزشتہ روز کی پیش رفت کو مثبت انداز میں دیکھنا چاہیے۔