امریکی ایلچی کی اسرائیل کے اعلی دروز لیڈر سے ملاقات

فریقوں کے مفادات کو یکجا کرنے، تنائو میں کمی پر تبادلہ خیال

بدھ 20 اگست 2025 15:59

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)امریکی ایلچی ٹام براک نے اسرائیلی دروز کے روحانی پیشوا شیخ موفق طریف سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے شام کے صوبہ السویدا کی صورتِ حال پر تبادل خیال کیا جہاں حالیہ مسلح جھڑپوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے تھے اور ملک کے جنوب میں عدم استحکام پر تشویش میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

براک نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ "آج میں نے اسرائیلی دروز کے روحانی پیشوا شیخ موفق طریف اور ان کی ٹیم سے ایک پرجوش اور معلوماتی ملاقات کی۔

ہم نے السویدا کی صورتِ حال اور تمام فریقوں کے مفادات کو یکجا کرنے، تنائو میں کمی اور افہام و تفہیم پیدا کرنے کے طریقوں پر تبادل خیال کیا۔"صوبہ السویدا جنوبی شام میں دروز فرقے کا اکثریتی علاقہ ہے جہاں معاشی تباہی، بدعنوانی اور مقامی لوگوں کی مسلح گروہوں سے جھڑپوں پر گہری مایوسی کے باعث حالیہ مہینوں میں تشدد کے غیر معمولی لیکن مہلک واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :