لاہور ہائیکورٹ،عدالت نے کم عمر مسیحی لڑکے کی بازیابی سے متعلق درخواست اسی کے بیان پر نمٹا دی

بدھ 20 اگست 2025 17:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے چودہ سالہ مسیحی لڑکے شمروز کی بازیابی سے متعلق درخواست لڑکے کے بیان پر نمٹا دی ۔

(جاری ہے)

جسٹس راجہ غضنفر نے کیس کی سماعت کی۔ بدھ کو سماعت پر عدالت میں پیش ہونے پر شمروز نے موقف اختیار کیا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ میں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے۔ اس موقف کے بعد عدالت نے بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔