انسانی جانوں کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان ہے جس پر پوری قوم سوگوار ہے،سردار عامر الطاف خان

ریاستی مشینری کو اس وقت فعال اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی مزید جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے

بدھ 20 اگست 2025 17:21

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر ٹیکنیکل ایجوکیشن سردار عامر الطاف خان کا آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سمیت راولا کوٹ اور نواحی علاقوں میں حالیہ شدید بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور انسانی جانوں کے ضیا ع پر افسوس کا اظہار سیلابی ریلوں لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر حادثات کے نتیجے میں کئی قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے دکھ اور افسوس ہے یہ قدرتی عمل اور نظام ہے عوام صرف احتیاط کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی قدرتی آفات نہ صرف ریاستی وسائل پر دباؤ ڈالتی ہیں بلکہ عوامی زندگی معیشت اور بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید متاثر کرتی ہیں انسانی جانوں کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان ہے جس پر پوری قوم سوگوار ہے۔

(جاری ہے)

سردار عامر الطاف خان نے ضلعی انتظامیہ ریسکیو اداروں اور مقامی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ریلیف سرگرمیوں کو تیز کریں متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی زخمیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے عمل کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی مشینری کو اس وقت فعال اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی مزید جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے حکومت متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی اور طویل المدتی بنیادوں پر ایسے علاقوں میں قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے گی حکومت متاثرین کی مدد کرے گی عوام احتیاط کریں ۔عوام ندی نالوں سے دور رہیں ندی نالوں کے قریب تعمیرات نہ کریں اپنی خاندان اور بچوں کو حادثات سی․ بچائیں۔

انہوں نے مخیر حضرات، فلاحی تنظیموں اور عام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ آگے بڑھ کر متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کی مدد کریں قومیں آزمائش کی گھڑیوں میں یکجہتی اور باہمی تعاون سے ہی کامیابی حاصل کرتی ہیںہمیں ان مشکل حالات میں صرف حکومت پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی اجتماعی ذمہ داری کو محسوس کرنا ہوگاحکومت بھی متاثرین کے ساتھ ہے ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی - سردار عامر الطاف خان نے آزاد کشمیر کی بیوروکریسی کے نمایاں افسران کو اعزازات ملنے پر انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔

انہوں نے کمشنر راولا کوٹ سردار مسعود خان اسسٹنٹ کمشنر ہجیرہ ولید انور ولید اور آزاد کشمیر کی پہلی خاتون ڈی ایس پی جبین کوثر ایم ایس ڈاکٹر عامر کو تمغہ امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ یہ اعزازات عوامی خدمت کے تسلسل کا نتیجہ ہیںایسے افسران معاشرے کے لیے باعثِ فخر اور نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہیں سردار عامر الطاف نے کہا کہ بیوروکریسی کا اصل مقصد عوامی خدمت ہونا چاہیے اور اس جذبے کو آگے بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ افسران اپنی لگن ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے اور دیگر سرکاری افسران کے لیے ایک مثالی رول ماڈل ثابت ہوں گے۔