یونین کونسل کھوئیرٹہ کو ضلع کوٹلی اور تحصیل کھوئیرٹہ کو ملانے والی مین دھناں ڈونگی سڑک خستہ حالی کا شکار

بدھ 20 اگست 2025 17:22

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)یونین کونسل کھوئیرٹہ کو ضلع کوٹلی اور تحصیل کھوئیرٹہ کو ملانے والی مین دھناں ڈونگی سڑک خستہ حالی کا شکار تفصیلات کے مطابق یونین کونسل دھناں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کو ملانے والی رابط سڑک دونوں اطراف سے مختلف جگہوں پر کافی عرصے سے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے سڑک کے دونوں اطراف جگہ جگہ بڑے بڑے کھڈے بننے سے کئی حادثات ہو چکے ہیں لیکن حکومت وقت اور انتظامیہ کو کوئی پرواہ نہیں مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ ہزاروں گاڑیاں اس سڑک سے گزرتی ہیں اور شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوام نے محکمہ شاہرات اور وزیر صحت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سڑک کا مرمتی کام کروایا جائے اور آنے والے وقت میں دھناں لفٹ سٹاپ سے دھناں بازار تک سڑک کا منصوبہ دیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکے اور نئی سڑک دوبارہ بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :