محمد محفوظ چیچی کی وفات سے نہ صرف وادی بناہ کھوئی رٹہ بلکہ پورا آزاد کشمیر سوگ میں ہے،محمد اشرف

بدھ 20 اگست 2025 17:22

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)چیئرمین یونین کونسل بھیال محمد اشرف نے کہا کہ محمد محفوظ چیچی کی وفات سے نہ صرف وادی بناہ کھوئی رٹہ بلکہ پورا آزاد کشمیر سوگ میں ہے غم سے نڈھال ہیں محبتیں بانٹنے والا ہمارا بھائی اس دنیا سے رخصت ہو گیا محفوظ چیچی اپنی پارٹی کے مخلص کارکن تھے ایسی کارکنان کسی بھی جماعت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہارچیئرمین یونین کونسل بھیال محمد اشرف نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ لواحقین سمیت پورے آزاد کشمیر کے عوام کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاء کریں اور مرحوم کے درجات بلند کریں اور کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کریں ۔

متعلقہ عنوان :