سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی پھوپھی کی وفات کی تعزیت

بدھ 20 اگست 2025 17:26

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی پھوپھی کی وفات کی تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے ان کی رہائشگار پر پہنچے اس موقع پر پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت بھی بڑی تعداد میں ان کے ہمراہ تھی زاہد بٹ کی پھوپھی کی وفات پر چوہدری لطیف اکبر نے فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے درجات بلندی کے لیے دعا کی بعدازاں وہ محفوظ چیچی ایڈووکیٹ مرحوم کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے کسی کارکن کو بھی مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں دعا ہے اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند کریں اور یہ صدمہ برداشت کرتے کی ہمت عطاء کریں ۔

متعلقہ عنوان :