سڑکوں پر نکلنے کا کوئی فائدہ نہیں ،لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا حزب اللہ پر زور

حزب اللہ اسلحہ جمع کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف مظاہروں یا سڑکوں پر نکلنے سے گریزکرے،گفتگو

بدھ 20 اگست 2025 17:26

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور امل تحریک کے سربراہ نبیہ بری نے حزب اللہ کو فوج کے ساتھ تعاون کی دعوت دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بری حزب اللہ کے حلیف ہیں۔

(جاری ہے)

یہ موقف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب لبنانی حکومت کی جانب سے اس فیصلے پر عمل درآمد شروع ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے کہ ملک میں اسلحہ صرف ریاست کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق بدھ کو نبیہ بری نے حزب اللہ پر زور دیا کہ وہ اسلحہ جمع کرنے کے فیصلے کے خلاف یا اسے ناکام بنانے کے لیے عوامی سطح پر مظاہروں یا سڑکوں پر نکلنے سے گریز کرے، کیونکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ اسپیکر کے مطابق انھوں نے حزب اللہ کو حکومت کی اس کوشش کی حمایت کرنے پر بھی آمادہ کیا، جس کے تحت جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فورس کی موجودگی میں توسیع کی جائے۔