پی ایس بی کا باڈی بلڈنگ فیڈریشن میں مبینہ اقرباپروری کا نوٹس

شوہر، بیوی، بیٹی قومی ٹیم کیساتھ کیسے آفیشل بنی تین روز میں جواب طلب

بدھ 20 اگست 2025 17:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی جانب سے ایک گھر کے تین افراد کو قومی ٹیم کیساتھ آفیشلز بنانے اور فیڈریشن میں مبینہ اقرباپروری کا نوٹس لیتے ہوے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

پی ایس بی کی جانب سے باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سہیل انور کو لکھے گئے تنبیہ خط میں سوال اٹھایا گیا کہ فیڈریشن نیشوہر، بیوی اور بیٹی کو قومی باڈی بلڈنگ ٹیم کیساتھ ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس چیمپئن شپ کیلئے بطور آفیشل کیسے نامزد کیا سیکرٹری فیڈریشن سہیل انور پر اپنی اہلیہ اور بیٹی کو بطور آفیشل قومی ٹیم میں شامل کرنے کا الزام ہے اور یہ عمل کھلے عام اقرباپروری کے زمرے میں آتا ہے، تین روز میں تحریری جواب طلب نہ دینے پر قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جاے گی۔