پیپلز انٹرنیشنل الائنس دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے،جمیلہ خاتون

بدھ 20 اگست 2025 17:28

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)پیپلز انٹرنیشنل الائنس دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار سماجی وسیاسی شخصیت مسلم لیگ خواتین ونگ آزادکشمیر جمیلہ خاتون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سردار طاہر رفیق چیئرمین پیپلز انٹرنیشنل الائنس کی ہدایات کے مطابق پیپلز انٹرنیشنل الائنس کی ٹیمز میدان میں سرگرم عمل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ہمیں پیش قدمی اقدامات اٹھائے ہوں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ہنگامی حالات کیلئے حکومت کو بڑے پیمانے پر پلاننگ کی ضرورت ہے ۔سماجی اداروں اور بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ مل کر حکومت کو پیش قدمی پلاننگ کیلئے اقدامات کرنے ہوں گی-

متعلقہ عنوان :