آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے زیراہتمام یوم نیلہ بٹ کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

بدھ 20 اگست 2025 17:28

مظفرآباد/پلندری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)آل جموںوکشمیرمسلم کانفرنس کے زیراہتمام یوم نیلہ بٹ کی تیاریاں عروج پر۔آزادکشمیرکے تمام اضلاع میں تیاریوں کوختمی شکل دی جارہی ہے۔گذشتہ روزضلع سدھنوتی کااجلاس،ڈویژنل سینئرنائب صدرسردارشبیرعباسی ایڈووکیٹ نے صدارت کی۔اجلاس میں 23اگست کو’’یوم نیلہ بٹ‘‘کے پروگرام میں بھرپورشرکت کافیصلہ ،حلقہ پلندری اوربلوچ سے قافلے ترتیب دے دیئے گئے،مرکزی قافلہ صبح ساڑھے آٹھ بجے ریسٹ ہائوس پلندری سے نکلے گا۔

اجلاس میں مسلم کانفرنس سدھنوتی کوفعال بنانے ،آئندہ الیکشن کے بارے میں حکمت عملی اوردیگرجماعتی امورپرتفصیل سے غوروخوض ہوااورفیصلہ کیاگیاکہ شہرکے وسط میں ایک کنونشن منعقد کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ محمدلطیف حسرت،مرکزی سیکرٹری سردارمحمدالطاف ایڈووکیٹ ،ممبران مرکزی مجلس عاملہ سردارنسیم احمدخان ،ملک ذوالفقار ایڈووکیٹ ،ملک ارشاد،یوتھ ونگ کے رہنماسردارواجدبن عارف ایڈووکیٹ اورسردار مظہرآگاش، ،ْضلعی آرگنائزانسپکٹرسردارصفدرحسین حلقہ پلندری کے صدرسردارسعیدسلطان ،جنرل سیکرٹری سردارفیضان اظہرایڈووکیٹ ،نائب صدرصوبیدارنورحسین ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردارشہزادعباسی ،اورسیکرٹری اطلاعات سرداراسدعباسی نے خطاب کیا۔

اس موقع پررمرکزی نائب صدرسردارعامررزاق مرکزی رابطہ سیکرٹری ملک فاروق انقلابی اورحلقہ بلوچ کے کنوینیئر خان کلیم جوبارش کی وجہ سے اجلاس میں نہ آسکے سے بھی بذریعہ فون مشاورت کی گئی ۔ اس موقع پرایک قراردارکے ذریعے حالیہ بارشوں کے دوران ہونے والے جانی ومالی نقصان پرتعزیت کااظہارکیاگیا۔شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے بعدحکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ نقصانات کے ازالہ کیلئے فوری طورپرریلیف پیکج کااعلان کیاجائے۔