ایران میں نہ پھٹنے والے بارودی مواد کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

بدھ 20 اگست 2025 17:31

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ایران کےصوبہ لرستان میں اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ تنازع کےدوران نہ پھٹ سکنے والے بارودی مواد کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کےمطابق سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے اطلاع دی کہ یہ یہ دھماکا منگل کی شام بیراں شہر میں ہوا، زخمی ہونے والوں میں بچے اور نوجوان شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔