ملگری ڈاکٹران، پیرامیڈکس اور باچا خان ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے بونیر میں فری فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپس کا انعقاد

بدھ 20 اگست 2025 17:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ملگری ڈاکٹران، پیرامیڈکس اور باچا خان ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے بونیر میں دو فری فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپس منعقد کیے گئے۔

(جاری ہے)

اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک کیمپ ملک پور میں ملک منیر کے حجرے میں لگایا گیا جہاں دو سو سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں۔ دوسرا کیمپ گاؤں بیشونی کے علاقے متراوڑہ کی مسجد میں لگایا گیا جہاں ستر سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات دی گئیں،ان کیمپس میں علاج، مفت ادویات، ایمرجنسی ٹریٹمنٹ اور بنیادی طبی سہولیات کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کو راشن، پانی، کپڑے اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کیا گیا۔