Live Updates

تھرپارکر کے شہر کلوئی میں آسمانی بجلی گرنے کے دو واقعات میں دو افراد جاں بحق، تین افراد زخمی، 12 مویشی ہلاک

بدھ 20 اگست 2025 18:07

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) تھرپارکر کے شہر کلوئی میں آسمانی بجلی گرنے کے دو واقعات میں دو افراد جاں بحق، تین افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تھرپارکر میں گزشتہ رات دیر سے گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کے دوران کلوئی شہر میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں لیموں مینگہواڑ اور اسماعیل جرا نہڑیو کی بیوی جاں بحق ہوگئی، جبکہ لیموں مینگہواڑ کی بیوی کوشلیا، تلوک سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، جن کو کلوئی اسپتال سے طبی امداد دے انڈس اسپتال بدین منتقل کیا گیا۔

تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی۔تھرپارکر کے تحصیل ڈیپلو کے گاؤں پدموری میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ میں نارو مینگہواڑ کی چھ بکریاں ،گاؤں بھونریائی میں چھ بکریاں اور بھیڑیں ہلاک ہوگئیں۔ تھرپارکر میں اب تک آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والی مویشیوں کی تعداد 128 ہوگئی ہے۔\378
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات