پی ٹی آئی ایم این اے نثار جٹ پر قتل کروانے کا الزام ،شوٹر نے عدالت میں 164کا بیان ریکارڈ کروادیا

منگل 7 اکتوبر 2025 21:20

پی ٹی آئی ایم این اے نثار جٹ پر قتل کروانے کا الزام ،شوٹر نے عدالت میں ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) فیصل آباد سی سی ڈی نے گوجرانوالہ میں 6سال قبل نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم نے عدالت میں پیش ہو کر پی ٹی آئی ایم این اے نثار جٹ پر قتل کروانے کا الزام لگا دیا۔

(جاری ہے)

زوہیب نامی شوٹر نے عدالت میں 164کا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار نے مجھے پہلے بلال چیمہ کی مخبری کیلئے 25ہزار روپے دیئے جس پر ساتھی ملزمان کے ہمراہ اس کو گجرانوالہ میں قتل کروایا اور لاش گاڑی میں ڈال کر کمالیہ لے آئے جہاں ڈاکٹر نثار احمد کے کہنے پر ہم نے لاش نہر میں پھینک دی جس پر مجھے مزید 50ہزار روپے دیئے گئے۔

سی سی ڈی کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمرا ہ2019میں ہونے والے قتل کا اعتراف کرلیا ہے جس کی روشنی میں مزید تفتیش جاری ہے۔