صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس،مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب سے زائد کے فنڈز منظور

بدھ 20 اگست 2025 18:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے21 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے ایک ارب 30 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم روف نے کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جن منصوبوں کی منظور ی دی گئی ان میں الائیڈ ہسپتال اور بی بی ایچ راولپنڈی کے لیے 2 ایم آر آئی مشینوں کی خرید کے لیے 90 کروڑ اور عوام اور سٹوڈنٹس کیلئے ای لائبریریز کے قیام کیلئے 40 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری شامل ہے،صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں پنجاب موسمیاتی تغیرات اور کم کاربن ایگریکلچر میکانائزیشن پراجیکٹ کے کانسپٹ پیپر کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :