تیزرفتار ٹریکٹرٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر،ایک خاتون جاں بحق،میاں بیوی زخمی

بدھ 20 اگست 2025 19:20

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سبزی منڈی کے قریب تیزرفتار ٹریکٹرٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکرسے ایک خاتون جاں بحق،میاں بیوی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو کنٹرول کنٹرول روم کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سبزی منڈی کے قریب ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو کراسنگ کے دوران سائیڈ ماردی جس کے نتیجے میں جتوئی شہر کی رہائشی 35 سالہ خاتون مقصودہ بی بی زوجہ عرفان موقع پر جاں بحق ہوگئی،جبکہ جتوئی شہر کے رہائشی 26 سالہ سلمہ بی بی زوجہ زبیر اور اس کا 30 سالہ خاوند محمد زبیر زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے کور کردیا اور زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی منتقل کردیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :