وہاڑی میں "ستھرا پنجاب پروگرام" کے تحت اینٹی سموگ و ڈس انفیکشن گن مشین کا افتتاح

بدھ 20 اگست 2025 21:38

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے "ستھرا پنجاب پروگرام" کے تحت اینٹی سموگ اور ڈس انفیکشن گن مشین کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جدید مشینری کے استعمال سے صفائی کے نظام میں بہتری آئے گی، سموگ کے خاتمے میں مدد ملے گی اور سڑکوں پر واٹر سپرے سے مٹی کی صفائی آسان ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی صحت اور ماحول کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور صفائی کے معیار کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

تقریب میں اے ڈی سی فنانس مظفر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، ڈسٹرکٹ منیجر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ارسلان حمید، تحصیل منیجر رانا خلیل احمد سمیت دیگر افسران شریک تھے۔\378

متعلقہ عنوان :