ترقیاتی کاموں ،کھمبوں کی تنصیب اور برقی لائنوں کی شفٹنگ کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ، کیسکو ترجمان

بدھ 20 اگست 2025 22:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں کھمبوں کی تنصیب اور برقی لائنوں کی شفٹنگ کے سلسلے میں 21اگست (بروزجمعرات) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کی11Kvائیرپورٹ روڈ، ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، تکاتو،خروٹ آباد، داریم،چشمہ، عمر فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک جبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کی11Kv سریاب ون، سریاب ٹو، نیوجان محمد، اولڈجان محمد، اولڈلیاقت بازار فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندرہے گیاسکے علاوہ 22اگست کو(بروزجمعہ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11Kvبروری روڈ، جناح ٹاون، ملک پلانٹ، شہبازٹاون، اولڈسمنگلی،انٹرکنیکٹرفیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک نیز اٴْسی روز انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے شموزئی، ایف جی ایس، انڈسٹریل بولان، واسا فیڈرز دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ضروری نوعیت کے مرمتی کاموں کیلئے 21اگست کو 132Kvپنجپائی اور کچلاک گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندرہے گی اسی طرح 22اگست کو 132KVبوستان انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی، تاہم کیسکونے متعلقہ صارفین سے بجلی بندش پر زحمت کیلئے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔