پہلے یوتھ گیمز7 سے 13 ستمبر 2025 ء تک اسلام آباد میں منعقد ہونگے،ترجمان محکمہ کھیل بلوچستان

بدھ 20 اگست 2025 22:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)محکمہ کھیل بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پہلے یوتھ گیمز7سے 13ستمبر2025ء تک اسلام آباد میں منعقد ہونگے کھیلوں میں ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، باکسنگ، ہاکی، جوڈو، جوجستو، کبڈی، سویمنگ ٹیبل ٹینس تائیکانڈو والی بال، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے بچوں کے ٹرائل 23 اگست صبح 9 بجے اور بچیوں کے ٹرائلز 24 اگست صبح نو بجے ایوب اسپورٹس میں منعقد ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ مختلف کھیلوں میں کھلاڑیوں کی عمر 15 سے 18 سال تک کی ہوگی جس کے لیے ایف آر سی میٹرک کی سند یا اسمارٹ کارڈ لانا ضروری ہوگا۔ محکمہ کھیل بلوچستان کے ترجمان نے کہا کہ کھلاڑی مزید معلومات کے لیے محکمہ کھیل کے دفتر ایوب سپورٹس کمپلیکس سے رابطہ کریں یا دیے گئے چارٹ کے فوکل پرسن یہ موبائل نمبر پر رابطہ کریں۔